اسمبلی الیکشن ہوتے ہی کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے گا: انوراگ ٹھاکر

   

نئی دہلی :مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے آج کشتواڑ میں یہ حیرت انگیز بیان دیا ہے کہ اسمبلی انتخاب کے بعد جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ مل جائے گا۔ یہ بیان حیرت انگیز اس لیے ہے کیونکہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس سلسلے میں کوئی تازہ بیان نہیں آیا ہے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے لگاتار جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کا وعدہ کیا جا رہا ہے جس پر بی جے پی کے سرکردہ لیڈران نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ آج انوراگ ٹھاکر سے جب سوال کیا گیا کہ راہول گاندھی جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کے تئیں پرعزم ہیں تو انھوں نے کہا کہ اسمبلی انتخاب کے بعد اسے مکمل ریاست کا درجہ دیے جانے کی بات پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔