اسمتھ عظیم کھلاڑی : پونٹنگ

   

سڈنی ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کیلئے عظیم کھلاڑیوں میں شامل سابق کپتان رکی پونٹنگ نے گذشتہ روز ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کی جانب سے ڈبل سنچری بنائے جانے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیائی میڈیا نے انہیں ڈونالڈ براڈمین جیسا کھلاڑی قرار دیا ہے۔ 12 ماہ کی پابندی کے بعد ٹسٹ ٹیم میں واپسی کرنے کے والے اسمتھ ان دنوں شاندار فام میں ہیں جیسا کہ انہوں نے رواں سیریز کے تین مقابلوں میں 147.25 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں جبکہ اولڈ ٹرفورٹ میں کھیلے جارہے چوتھے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 211 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے۔ اسمتھ کی ڈبل سنچری پر انہیں جینیس قرار دیتے ہوئے پونٹنگ نے کہا کہ ان کی اس اننگز کو دیکھ کر ذہن میں صرف یہی لفظ آتا ہے کہ وہ جینیس ہے کیونکہ انہوں نے جس طرح بیٹنگ کی اس میں کہیں بھی کوئی غلطی نہیں تھی اور بیٹنگ پر توجہ کا یہ ان کا ایک اعلیٰ مظاہرہ تھا۔