بنگلورو۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی آل راؤنڈر سوفی ڈیوائن کا خیال ہے کہ اسمرتی مندھانا اپنے فیصلوں کے ساتھ پراعتماد اور دلیر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں فرنچائز اب ڈبلیو پی ایل 2024 پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر ہے۔ بولروں نے گجرات جائنٹس کو107/7 تک محدود کر کے آر سی بی کے لیے آٹھ وکٹوں کی جیت کی بنیاد رکھی ، اس کے بعد اسمرتی نے27 گیندوں پر 43 رنز بنا کر میزبان ٹیم کے لیے ایک آسان کامیابی دلوانے میں اہم رول ادا کیا۔ ڈبلو پی ایل 2023 میں اپنے پہلے پانچ میچ ہارنے کے بعد اورآخرکار ناک آؤٹ میں رسائی سے محروم رہنے کے بعد اسمرتی اوران کی ٹیم کے لیے یہ ایک زبردست آغاز ہے، جنہوں نے اب دو اہم فتوحات حاصل کی ہیں۔ یہ لاجواب رہا، مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے پچھلے سیزن سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ بعض اوقات یہ مشکل تھا، ان کے کندھوں پرقیادت کا بہت زیادہ وزن تھا لیکن وہ اب لاجواب رہی ہیں۔وہ اپنے فیصلوں کے ساتھ متحرک اور دلیر رہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ باقی ٹیم تک بھی پہنچ گیا ہے۔ اس گروپ کے اندر ایک حقیقی سکون ہے۔ ہرکوئی اسمرتی کو اس وقت دیکھنا پسند کرتا ہے جب وہ رفتار میں ہوتی ہے اور جس طرح سے وہ بیٹنگ کرتی ہے۔ کپتانی اور میدان میں آنے والا اعتماد اس کی بیٹنگ سے حاصل ہو رہا ہے، سوفی نے جیو سنیما سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔