اسٹارک کی جگہ کوئی اور ہوتا تو جورو کا غلام کہلاتا:ثانیہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر مچل اسٹارک جیسا عمل کوئی برصغیر میں کرتا تو اسے ’’جورو کا غلام‘‘ کہا جاتا۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ثانیہ مرزا نے آسٹریلیائی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو اپنی قومی ٹیم سے رخصت لے کر اپنی اہلیہ کی حمایت کیلئے وویمنز ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کیلئے جنوبی افریقہ سے وطن لوٹنے کے فیصلے کی ستائش کی ۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ مچل اسٹارک کا یہ عمل قابل ستائش ہے، جبکہ کوئی اگر برصغیر میں ایسا عمل کرتا تو اسے ’’جورو کا غلام‘‘ کہا جاتا۔ واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان کھیلا گیا اورمچل اسٹارک نے خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اہلیہ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اپنا میچ چھوڑ دیا۔ مچل اسٹارک نے ٹیم مینجمنٹ سے اہلیہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے جنوبی افریقہ سے وطن لوٹنے کی اجازت مانگی تھی جسے کوچ جسٹن لینگر نے انہیں اجازت دے دی۔ اسٹارک نے کہا کہ میرے لیے یہ اہم لمحہ ہے کہ اپنے ملک میں ایلیسا کو ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل کھیلتے ہوئے دیکھوں گا۔ آسٹریلیائی کرکٹرمچل اسٹارک نے خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اہلیہ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اپنا میچ چھوڑدیا۔ اس مقابلے میں ہیلی نے عالمی ریکارڈ نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو شاندار شروعات فراہم کی اور مقابلے کی بہترین کھلاڑی بھی قرار پائی۔ یاد رہے کہ افتتاحی مقابلے میں آسٹریلیا کو شکست دینے والی ہندوستانی ٹیم فائنل میں بے بس دکھائی دی۔