لندن۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جولائی سے ہونے والے پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ کے مستقل کپتان جوروٹ کی غیرحاضری کے سبب ان کی جگہ کپتانی سنبھالنے جارہے بین اسٹوکس ایک نیا ریکارڈ بنائیں گے ۔ اسٹوکس اس کے ساتھ انگلینڈ کے سب سے کم تجربہ کار کپتان بن جائیں گے ۔ انہوں نے اس سے پہلے اپنے کیریئر میں فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتانی کی تھی۔ گزشتہ پچاس برسوں میں اسٹوکس ایسے کپتان ہوں گے جو بغیر فرسٹ کلاس میچ کھیلے انگلینڈ کی ٹسٹ کپتانی کریں گے۔ اس سے پہلے کیون پیٹرسن نے بغیر فرسٹ کلاس میچ کھیلے انگلینڈ کی ونڈے کپتانی کی تھی۔