انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر آرچر کی بھی واپسی ، میزبان ٹیم کیخلاف دلچسپ سیریز متوقع
لندن ۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس ہندوستان کا رخ کر چکے ہیں جیساکہ ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 5 فروری کو شروع ہونے والے چار ٹسٹ ، پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں میں حصہ لیں گی۔اتوار کے روز اسٹوکس نے طیارے میں سفر کرنے کی اپنی ایک تصویر شائع کی جس کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ جلد ہی آپ سے ملیں گے۔جو روٹ کی قیادت میں انگلینڈ اس وقت سری لنکا میں ہے جہاں وہ دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لے رہی ہے۔دوسری طرف ہندوستان آسٹریلیاء کے کامیاب دورے سے واپس آگیا ہے جس نے انہیں سنسنی خیز انداز میں بارڈر گواسکر ٹرافی حاصل کیا ہے ۔دونوں ٹیموں نے پہلے دو ٹسٹ میچوں کے لئے اپنی ٹیموں کا اعلان کیا ہے جو چینائی میں کھیلے جائیں گے۔فی الحال ہندوستان آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں سرفہرست پر ہے۔ انہیں ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں جگہ بنانے کے لئے انگلینڈ کے خلاف آئندہ چار میچوں کی ٹسٹ سیریز 2-0 کے فرق سے جیتنے کی ضرورت ہے، اگر وہ انگلینڈ کے خلاف ایک ٹسٹ ہار جاتا ہے تو ، انہیں تین میچ جیتنے کی ضرورت ہوگی۔دوسری جانب انگلینڈ کو پہلے سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹسٹ جیتنے اور پھر ہندوستان کو 3-0 سے شکست دینے کی ضرورت ہے۔ یہاں تک کہ 2-2 کی کامیابی بھی انگلینڈ کے لئے ہندوستان تک پہنچنے کے لئے کافی نہیں ہوگی اور ڈبلیو ٹی سی میں پہلے دو میں سے ایک میں جگہ بنائے گی۔ یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم میں اسٹوکس کے علاوہ فاسٹ بولر آرچر کو بھی شامل کیا گیا ہے جیسا کہ وہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے ۔