اسٹین آئی پی ایل2021 سے دستبردار

   


جوہانسبرگ ۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے آئی پی ایل2021 سے دستبردارہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 37 سالہ بولر نے ٹویٹر پر اس فیصلے کے تعلق سے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ارادہ کسی دیگر فرنچائزی کے لئے کھیلنے کا نہیں ہے بلکہ انہوں نے یہ فیصلہ کرکٹ سے مختصر وقت ے لئے وقفہ لینے کے لئے کیا ہے ۔ اسٹین نے کہا میں چھوٹا سا پیغام دیناچاہتا ہوں۔ میں اس سال ہونے والے آئی پی ایل میں بنگلورو کے لئے حاضر نہیں رہوں گا۔ میں کسی دوسری ٹیم کے ساتھ کھیلنے پر بھی غور نہیں کررہا ہوں اور میں یہ فیصلہ کچھ وقت کے لئے کرکٹ سے وقفے کے سبب لیا ہے ۔ میرے فیصلے کوسمجھنے کے لئے آپ بنگلوروکا شکریہ۔ میں کرکٹ سے سبکدوش نہیں ہو رہا ہوں۔