اسپیس ایکس کا 4سیاحوں کو مدار میں بھیجنے کا اعلان

   

نیویارک،19فروری(سیاست ڈاٹ کام) بارہ سال کے وقفہ کے بعد امریکی ایرو اسپیس مینوفیکچرکمپنی ‘اسپیس ایکس’ نے 2022 میں 4 سیاحوں کو مدار میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس پر 100 ملین ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی ۔ اسپیس ایڈونچرزکے چیئرمین نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اسپیس اسٹیشن سے اوپر مدار میں سیاحوں کو بھیجنے کے لیے 62 ملین ڈالر کا فیلکن راکٹ لانچ کیا جائے گا ۔