وقارآباد کی 3 اسٹیٹ ہائی ویز کو قومی شاہراہ میں تبدیل کرنے نمائندگی
حیدرآباد۔/24 ستمبر، (سیاست نیوز) اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی جی پرساد کمار نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہیں نیتن گڈکری سے ملاقات کی۔ وقارآباد اسمبلی حلقہ میں واقع تین اسٹیٹ ہائی ویز کو قومی شاہراہوں میں اَپ گریڈ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے یادداشت حوالے کی گئی۔ اسپیکر پرساد کمار نے کہا کہ وقارآباد اسمبلی حلقہ کی 7 سڑکوں کی ترقی کیلئے مرکزی اسکیم سنٹرل روڈ انفرااسٹرکچر فنڈز کے تحت فنڈز جاری کئے جائیں۔ مرکزی وزیر نیتن گڈکری نے یادداشت پر ہمدردانہ غور اور ضروری کارروائی کا تیقن دیا۔ اسپیکر اسمبلی جو قومی کانفرنس میں شرکت کیلئے نئی دہلی میں ہیں اپنے حلقہ انتخاب وقارآباد کی ترقی کیلئے مختلف مرکزی وزراء سے نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مضافات میں واقع وقارآباد اسمبلی حلقہ کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت کے ساتھ مرکز کو بھی تعاون کرنا چاہیئے۔ ملاقات کے موقع پر رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ کونڈہ وشویشور ریڈی، رکن پارلیمنٹ پدا پلی جی ومشی کرشنا، رکن اسمبلی چنور جی ویویک وینکٹ سوامی اور کانگریس قائد مانک ریڈی موجود تھے۔1