اسکروٹنی اور نشان الاٹمنٹ تک تمام مراحل کوالیکشن کمیشن کے مطابق انجام دیں : کلکٹر نظام آباد

   

نظام آباد ۔3 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ گرام پنچایت انتخابات میں نامزدگیوں کی وصولی سے لے کر اسکروٹنی اور نشان الاٹمنٹ تک تمام مراحل کو انتخابی کمیشن کے اصولوں کے مطابق منظم اور شفاف انداز میں انجام دینا لازمی ہے۔ ضلع کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی ماکلور منڈل کے گتپا گرام پنچایت دفتر میں نامزدگیوں کی وصولی کے عمل کے اچانک معائنے کے موقع پر عہدیداروں سے بات چیت کر رہے تھے۔کلکٹر مسٹر ونئے کرشنا ریڈی نے نامزدگی فارموں اور رجسٹروں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے پہلے دن سرپنچ اور وارڈ ممبر عہدوں کے لیے داخل کی گئی نامزدگیوں کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ نامزدگیوں کی وصولی، اسکروٹنی، اپیلوں کے حل، انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست کی تیاری جیسے تمام مراحل میں کوئی کوتاہی نہ برتے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ سرپنچ اور وارڈ ممبروں کی نامزدگیوں کی یومیہ تفصیلات فوری طور پر آن لائن اپلوڈ کی جائیں۔ امیدواروں کی رہنمائی کیلئے ہیلپ ڈیسک پوری ذمہ داری کیساتھ کام کرے، تمام شبہات دور کرے اور یہ یقینی بنائے کہ امیدوار مکمل معلومات کے ساتھ اپنے کاغذات جمع کروائیں۔