اسکریپ کی منتقلی پرطالبان کی پابندی

   

کابل: افغان وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ اسکریپ کی اسمگلنگ کی سختی سے روک تھام کی جائے اور اس حوالے سے کسی بھی طرح سے بیرون ملک منتقلی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے اسکریپ کی بیرون ملک منتقلی پر پابندی لگادی ہے، امریکی فوج افغانستان سے انخلا کے دوران کروڑوں ڈالرز مالیت کا فوجی سازو سامان چھوڑ کر گئی ہے اور کئی فوجی گاڑیاں اور دیگر سامان ناکارہ بنایا ہے جن پر اسکریپ کا کام کرنے والوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں، تاہم اب افغان حکومت نے اسکریپ کی منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزرات داخلہ نے مرکزی اور صوبائی پولیس سربراہان کو ہدایت جاری ہے جس کے مطابق اسکریپ کی اسمگلنگ کی سختی سے روک تھام کی جائے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسکریپ کی اسمگلنگ کی روک تھام سے ملک میں کاروبار اور تجارت کو فروغ ملے گا لہٰذا اس حوالے سے سخت کارروائی کی جائے۔