اسکول بس ڈرائیور نے 6 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی

   

پکنک کے دوران غیر انسانی حرکت ۔ شمس آباد میںواقع اسکول کا ڈرائیور گرفتار ‘ پرنسپل فرار

شمس آباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے ایک خانگی اسکول کے بس ڈرائیور کے 6 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق شمس آباد کے خانگی اسکول انفنٹ جیززس کی جانب سے 4 فروری کو پکنگ کیلئے ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں واقع سری بیچورل ویالی ریزورٹ لے جایا گیا تھا ۔ جہاں 6 سالہ طالبہ ضرورت سے فراغت کیلئے گئی ۔ اسی اسکول کے بس ڈرائیور جس کی شناخت جوزف ریڈی کی حیثیت سے کی گئی نے لڑکی کو تنہا پاکر اس کے ساتھ غیر غلط حرکت کی ۔ اگلے دن جب 6 سالہ لڑکی رفع حاجب میں رکاوٹ پر جلن محسوس کی اور رونا شروع کردیا ۔ جس کے بعد ماں کے استفسار پر لڑکی نے بتایا کہ پکنک کے دوران ڈرائیور نے اس کے ساتھ غیر انسانی حرکت کی ۔ جس کے بعد لڑکی کے والدین نے سابقہ میونسپل وائس چیرمین بنڈی گوپال سے شکایت کی اور وہ پولیس میں گئے اور بس ڈرائیور کے خلاف شکایت پر پولیس لڑکی اور اس کے والدین کے ساتھ اسکول پہونچے جہاں لڑکی نے ڈرائیور کی شناحت کرلی ۔ جس کو فوراً پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اطلاع ملتے ہی اسکول کے پرنسپل اسکول سے فرار ہوگئے اور کسی بھی شخص کے فون کا جواب نہیں دے رہا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کے والدین کے ہمراہ اے بی وی پی اور ایس ایف آئی یونین اور پیرنٹس کمیٹی ارکان نے اسکول میں شدید احتجاج کیا اور ڈرائیور اور پرنسپل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ شمس آباد آر جی آئی اے انسپکٹر بالراج نے تیقن دیا کہ معاملہ کی تحقیقات کی جائے گی اور ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس نے احتجاجیوں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ یہ اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اولیائے طلباء اسکول میں جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کرکے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اولیائے طلباء کی برہمی اور احتجاج کو دیکھتے ہوئے اسکول مینجمنٹ نے ہفتہ کو تعطیل کا اعلان کردیا ۔ احتجاجیوں کو جواب دینے مینجمنٹآگے نہیں آرہا ہے۔ پرنسپل کو فوراً معطل کرنے کا بھی اولیائے طلباء نے مطالبہ کیا ۔ش