نئی دہلی :سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کو مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں گرفتار مغربی بنگال کے سابق وزیر پارتھ چٹرجی کی عدالتی تحویل میں 19 اکتوبر تک توسیع کردی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔عدالت نے سی بی آئی کی درخواست پر مغربی بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے سابق چیئرمین کلیانمئے گنگولی، کے سابق سکریٹری اشوک ساہا اور سابق مشیر ایس پی سنہا کی عدالتی تحویل میں بھی 19 اکتوبر تک توسیع کر دی۔