اسکول ویان کو آگ لگی ، 4 بچے زندہ جل گئے

   

چندی گڑھ۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) افسوسناک واقعہ میں چار بچے زندہ جل گئے جب غیرقانونی طور پر چلائی جانے والی پرانی منی ویان کو آگ لگ گئی۔ یہ ویان پرائیویٹ اسکول کی تھی جس میں اسٹوڈنٹس سوار تھے۔ پولیس نے کہا کہ ہفتہ کو یہ واقعہ پنجاب کے ضلع سانگرور میں پیش آیا۔ حادثہ کے وقت ویان میں 12 بچے سوار تھے ۔ جلتی گاڑی سے 8 بچوں کو قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے بچا لیا، لیکن 4 دیگر زندہ جل گئے۔ جن میں تین سالہ لڑکی شامل ہے۔ چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ نے واقعہ کی مجسٹریٹ کے ذریعہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔ یہ بچے اسکول سے گھر واپس ہورہے تھے۔ ابتدائی انکوائری سے معلوم ہوتا ہے کہ ویان کافی خراب حالت میں تھی۔