اسکول کی بس الٹ جانے سے 22 بچے زخمی

   

ہوشنگ آباد 18 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہوشنگ آباد میں اسکولی بچوں کو منتقل کرنے والی ایک بس کے الٹ جانے کے نتیجہ میں کم از کم 22 بچے زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک اسکول کی بس بچوں کو منتقل کر رہی تھی کہ بندرا بھن روڈ پر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 22 بچے زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی کے بھی زخم گہرے نہیں ہیں۔ عینی شاہدین کے بموجب بس بے ہنگم انداز میں چلائی جا رہی تھی جس کے نتیجہ میں حادثہ پیش آیا ۔