کاماریڈی :4؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضروری اشیاء ترکاری و دیگر اشیاء کی موبائیل ویان کے ذریعہ سربراہی عمل میں لاتے ہوئے آج اس کا افتتاح رکن اسمبلی و گورنمنٹ وہپ گمپا گوردھن نے ضلع کلکٹر شرت،ایس پی شویتا ریڈی ، میونسپل چیرمین این جھانوی کے ہمراہ افتتاح کیا ۔ گوردھن نے بتایا کہ ضروری اشیاء گھروں تک پہنچایا جارہا ہے تاکہ عوام گھروں تک محدود رہیں گھروں سے باہر نہ نکلیں آج ترکاری مارکٹ میں کورونا وائرس کی وباء کے خاتمہ کیلئے بلیچنگ ہائیڈرو کلورائیڈ کا چھڑکائو بھی کیا گیا اور مارکٹ کو آنے والے افراد پر بھی اس کا چھڑ کائو کرنے کیلئے مشن فٹ کئے گئے ۔