ممبئی؍ نئی دہلی: ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن گزشتہ کئی مہینوں سے اپنے ازدواجی تعلقات میں چل رہی مبینہ ہلچل کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی 51ویں سالگرہ منائی۔ لیکن چرچے ہیں کہ اس خاص دن پر بھی ابھیشیک ان کے ساتھ نہیں تھے اور انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے کوئی پوسٹ بھی شیئر نہیں کی۔ طلاق کی افواہوں کے درمیان دونوں اسٹارز نے الگ الگ انٹرویوز میں اعتراف کیا تھا کہ ان کی شادی کے ابتدائی سالوں میں ہر روز لڑائی ہوتی تھی۔ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن فلم ’امراؤ جان‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔ جوڑے نے کچھ عرصے بعد 2007 میں شادی کر لی تھی۔ آج ان کی شادی کو 17 سال گزر چکے ہیں۔ ان کی ایک بیٹی ہے، آرادھیا بچن ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ وہ شادی کے بعد کچھ سال تک روزانہ لڑائی کرتے تھے؟ ابھیشیک اور ایشوریہ نے الگ الگ انٹرویوز میں بتایا تھا کہ وہ ہر روز لڑتے تھے، حالانکہ ابھیشیک بچن نے واضح کیا تھا کہ ان کے درمیان کوئی تیز لڑائی نہیں تھی، بلکہ وہ اختلافات کا اظہار کرنے جیسے تھے۔ 2010 میں ‘ووگ انڈیا’ نے ایک انٹرویو میں ابھیشیک اور ایشوریہ سے پوچھا تھا کہ ان کے درمیان کتنی (یا کتنی مرتبہ) لڑائی ہوتی ہے؟ تب ایشوریہ نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ہر روز لڑتے ہیں۔ ابھیشیک نے اپنے وضاحتی جواب میں کہا تھا کہ ‘لیکن وہ اختلاف کا اظہار کرنے جیسے تھے، لڑائی کی طرح نہیں۔ وہ سنگین نہیں تھے بلکہ صحت مند تھے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو معمول کی زندگی میں یوریت آجاتی۔