حیدرآباد: سابق انڈین کرکٹ کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے محمد اسدا لدین کی شادی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انم مرزا سے ہونے جارہی ہے۔ اسد الدین اور انم مرزا آپس میں بہت اچھے دوست ہیں اور بچپن کے دوست ہیں۔ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ان کے کچھ تصاویر وائرل بھی ہوئے تھے۔ جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اسد اور انم دوبئی کے کسی مقام پر خوشگوار موڈ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

اسد اور انم کی اس شادی میں قومی و ریاستی کے اہم ترین شخصیات شرکت کئے جانے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ بالی ووڈ اسٹارس سے لے کر سیاست دانوں تک سبھی اس شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تلنگانہ گورنر ٹی سندراجن کو شادی میں مدعو کرنے کے لئے اسد نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے شادی کا کارڈ حوالہ کیا۔