نئی دہلی۔ 10 ستمبر (ایجنسیز) الٰہ آباد ہائی کورٹ نے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو ڈونگرپور تنازعہ معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے ان کے شریک ملزم ٹھیکیدار برکت علی کو بھی ضمانت فراہم کی ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ اعظم خان کے لیے بڑی قانونی راحت سمجھا جا رہا ہے، جو طویل عرصے سے یوپی کی مختلف جیلوں میں قید ہیں اور ان پر 100 سے زائد مقدمات درج ہیں۔یاد رہے کہ 12 اگست کو سماعت مکمل ہونے کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ رامپور ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے 30 مئی 2024 کو اعظم خان کو 10 سال اور ٹھیکیدار برکت علی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔