دبئی ۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی 8 ٹیمیں مکمل ہوگئیں ہیں ۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصلکرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کا چیلمسفورڈ میں مسلسل بارش کے باعث پہلا ون ڈے میچ نہ ہوسکا جس کا فائدہ افریقہ کو ہوا۔آئی سی سی کے مطابق آئرلینڈ کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات ختم ہوگئے جبکہ جنوبی افریقہ آخری وقت پر سوپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر8 ویں نمبر پر ہونے کی وجہ سے براہ راست کوالیفائی کرگئی۔ جنوبی افریقہ نے ہوم سیریز میں نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی اور ویسٹ انڈیز سے آگے نکل کر8 ویں نمبر پر پہنچی تھی۔آئرلینڈ کو براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن کرنے کے لیے بنگلادیش کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کرنی تھی۔