لاہور۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے نئی وقت کی تلاش کیلئے دونوں بورڈزکے مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستان کو رواں ماہ جنوبی افریقہ میں مختصر دوراینے کی سیریز کے لیے جانا تھا تاہم کوویڈ کی وجہ سے اس سیریزکوفی الحال ملتوی کیا جاچکا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ابھی تک کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہوسکا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق میزبان بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزکوممکن بنانے کے لیے کام ہورہا ہے۔