کابل۔ افغان طالبان نے مشرقی صوبے نورستان کے ایک اور ضلع پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ صوبائی کونسلر سید اللہ نورستانی نے بتایا ہے کہ بیس دن کی مزاحمت کے بعد سکیورٹی دستوں نے دوآب ضلع سے دانستہ طور پر پسپائی اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے اس ضلع کا محاصرہ کر رکھا تھا جبکہ تمام تر سپلائی بلاک کر دی گئی تھی۔ ادھر اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا سے قبل طالبان اپنی عسکری پوزیشن زیادہ مستحکم بنانے کی کوشش میں ہیں۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج گیارہ ستمبر تک نکل جائیں گی۔
