افغانستان اور سری لنکا میں آج سوپر فور میں رسائی کی جنگ

   

لاہور ۔ افغانستان کو منگل کو یہاں ایشیا کپ میں سوپرفور میں جگہ کی جنگ میں جب وہ ہنرمند سری لنکا کا سامنا کرے گا تو اسے گیند کے ساتھ اپنے کھیل کو تیزکرنے کی ضرورت ہوگی۔ بنگلہ دیش سے ہارنے کے بعد افغانستان کو نہ صرف جیتنا ضروری ہے بلکہ اسے گروپ بی کے ٹاپ دو میں جگہ بنانے کے لیے بڑے فرق سے فتح بھی درکار ہے۔ اتوارکی رات یہاں شکست کے بعد ان کا رن ریٹ منفی میں ہے جبکہ سری لنکا، جس نے بنگلہ دیش کو اپنے ابتدائی مقابلے میں شکست دی تھی، 0.951 کے رن ریٹ کے ساتھ مثبت ہے۔ افغانستان کے خلاف 300 سے زیادہ رنز بنانے کے بعد بنگلہ دیش کا رن ریٹ بہت بہتر ہے اور وہ اگلے مرحلے تک پہنچ چکا ہے۔ سری لنکا اور افغانستان کا میچ قذافی اسٹیڈیم میں دوسرا میچ ہوگا اور توقع ہے کہ یہ رنزکی برسات ہوگی۔ ایکسپریس فاسٹ بولروں کی غیر موجودگی میں افغانستان راشد خان اور مجیب زدران کی اسپن جوڑی پر بہت زیادہ انحصارکرتا ہے۔ راشد بنگلہ دیش کے خلاف وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور ان کی ٹیم امید کرے گی کہ وہ سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے میں اہم رول ادا کریں۔ فاسٹ بولنگ میں ناکامی کے ساتھ ساتھ افغانستان کی فیلڈنگ نے بھی بہت مایوس کیا ہے اور اسے یہاں بہتری کرنے کی ضرورت تھی۔ اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کی حالیہ فارم ٹیم کے لیے ایک بڑا مثبت پہلو ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کو امید ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ناکامی کے بعد اس کا ٹاپ آرڈر بہتر مظاہرہ کرے گا۔ تین زخمی فاسٹ بولروں کی غیر موجودگی میں نوجوان متھیشا پتھیرانا نے آغاز میں چار وکٹوں کے ساتھ ذمہ داری قبول کی اور ان سے توقع کی جائے گی کہ وہ افغانستان کے بیٹرس کے لیے حالات مزید مشکل بنا دے ۔ اسپنر مہیش تھیکشنا نے بنگلہ دیش کے خلاف نئی گیند کے ساتھ بہتر مظاہرہ کیا اور انہیں افغانستان کے خلاف بھی ایسا ہی کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ ہمیں تمام شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ہماری بولنگ اچھی نہیں تھی، اور نہ ہی ہماری فیلڈنگ تھی۔ لاہور قریب ہے۔ ہمارا ملک ہے، اس لیے شائقین اس کھیل کا انتظار کررہے تھے۔ امید ہے کہ وہ اگلے میچ میں دوبارہ آئیں گے اور ہمارا ساتھ دیں گے۔راشد خان نے مقابلے کے ضمن میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔
اسکواڈز: افغانستان: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، اکرام علی خیل، نجیب اللہ زدران، رحمن اللہ گرباز، ریاض حسن، گلبدین نائب، کریم جنت، محمد نبی، رحمت شاہ، راشد خان، شرف الدین اشرف، عبدالرحمن، فضل الحق فاروقی اور محمد سلیم، مجیب الرحمان، نور احمد۔
سری لنکا: داسن شاناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوسل جینتھ پریرا، کوسل مینڈس، چارتھ اسالنکا، داننجایا ڈی سلوا، سدیرا سماراویکرما، مہیش تھیکشانا، دونیت ویلالج، متھیشا پاتھیرانا، کاسون راجیو، دونتھ ویلالج، متھیشا پاتھیرانا، دونتھ راجیو اور کاسون راجیو نان پرمود مدوشن۔ میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔