افغانستان میں امریکہ نے 20 برس یومیہ 29 کروڑ ڈالر خرچ کئے

   

واشنگٹن : براؤن یونیورسٹی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ نے افغانستان میں 7300 دنوں پر محیط 20 سالہ جنگ اور قومی مفادات کے تحفظ کے نام پر یومیہ 29 کروڑ ڈالر خرچ کرڈالے۔ مجموعی طور پر یہ رقم 2 ہزار ارب ڈالر ہوئی۔ اس رقم سے چند نوجوان انتہائی امیر بن گئے۔ بیشتر نے امریکی فوج کے مترجم کی حیثیت سے کام شروع کیا تھا۔