کابل: نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ۔عالمی کمیونٹی، تنظیموں اور رہنماؤں پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں افغان عوام کے تحفظ کیلئے کیا بہتر ہے ۔دوحہ میں ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اس وقت افغانستان کی صورتحال بہت تکلیف دہ ہے ، لوگوں کو معاشی پریشانی کا بھی سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔