کابل ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی افغانستان میں پیش آئے علحدہ دھماکوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے جن میں تقریباً تمام خواتین اور نوجوان لڑکیاں شامل ہیں۔ افغان عہدیداروں نے کہا کہ لب سڑک نصب کردہ بم نے شادی کی بارات میں شامل ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 15 اموات ہوئیں۔ ان میں 6 خواتین اور 6 لڑکیاں اور دو شیرخوار بچے شامل تھے ۔