مزار شریف؍ افغانستان: افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف اور آس پاس کے علاقوں میں اتوار کو زلزلے کے اوسط جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںہے۔ صوبائی پولیس نے زلزلے کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 52 منٹ پر مزار شریف شہر میں زلزلہ آیا، لیکن ابھی تک جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ میں زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔