کابل: مشرقی افغانستان کے صوبہ نورستان میں بدھ کی علی الصبح درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نورستان کے صدر مقام پارون میں مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 43 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 تھی۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 99 کلومیٹر کی گہرائی میں اور 35.95 ڈگری شمالی عرض البلد اور 70.56 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔فی الحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔