کابل: افغان طالبان نے قندوز میں آک حملہ کر کے دس سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس حملے میں 11 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ صوبائی حکام نے اس حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ حملہ قندوز کے ضلعہ صاحب میں جمعرات کی رات کیا گیا۔ دریں اثناء جنوب مشرقی صوبہ غزنی میں افغان فورسز کے سات ارکان اس وقت شدید زخمی ہو گئے جب انہوں نے طالبان کے آک خودکش بمبار کو نشانہ بنایا۔ دوحہ میں طالبان اور کابل حکومت کے مابین امن مذاکرات ستمبر سے جاری ہیں مگر یہ گروپ اپنی پر تشدد کارروائیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔