افغانستان میں طالبان کی گاڑی پر حملہ

   

کابل۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت میں طالبان کی گاڑی پر حملہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ سڑک کنارے نصب بم سے کیا گیا۔ طالبان کے ترجمان محمد حنیف کے مطابق زخمی ہونے والا شخص بلدیاتی اہلکار ہے۔ تاہم ننگرہار کے سرکاری ہاسپٹل کے حکام نے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ اس بم دھماکے میں ایک طالبان جنگجو اور 4 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ اس حملہ کی تاحال کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ قبل ازیں مشرقی افغانستان میں موجود عسکریت پسند تنظیم داعش سے منسلک ایک گروہ نے طالبان پر جلال آباد میں کیے گئے حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اس واقعہ میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔