افغانستان میں فائرنگ امام مسجد جاں بحق

   

کابل: افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے امام مسجد کو قتل کر دیا ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ کاپیسا کے پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع ہیسہ دو کوہستان کے علاقہ خمروبہ سلفی میں نامعلوم مسلح افراد نے امام مسجد قاری غلام فاروق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔


شمالی ماریانا جزائر میں زلزلہ
بیجنگ: شمالی ماریانا جزائر کے سان ہوزے گاؤں سے 134 کلومیٹر مغرب میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ ہفتہ کو 2310 (جی ایم ٹی) پر زبردست زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر 14.90 ڈگری عرض البلد اور 144.37 ڈگری طول البلد میں 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔