ہرات، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے ایک ضلع میں فضائی حملہ میں طالبان کے دو جنگجو مارے گئے ۔صوبہ کے گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے اس کی اطلاع دی۔حکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے کے بعد مذکورہ مقام پر طالبان کے اڈے پر ہوائی حملہ کیا گیا جس میں موقع پر دو طالبان کمانڈر کی موت ہو گئی۔ہلاک طالبان کمانڈر میں سے ایک کی شناخت ملا نعیم الیاس ادریس کی حیثیت سے ہوئی ہے لیکن دوسرے کمانڈر کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ اس حملہ کے بعد طالبان کی جانب سے فی الحال کوئی بیان نہیں آیا ہے۔