کابل ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں دو امریکی فوجی جبکہ طالبان کے ایک حملے میں افغان سیکوریٹی فورسز کے 13 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہیکہ افغانستان میں ان کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں سوار دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔