افغانستان میں 2 امریکی فوجی ہلاک

   

کابل۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے دو سپاہی ہلاک ہوگئے جبکہ اس بارے میں تفصیلات کا تذکرہ نہیں کیا گیا، البتہ اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے عجلت میں کئے گئے افغانستان کے دورہ کے ایک روز بعد یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مائیک پومپیو نے افغانستان کے دورہ پر کہا تھا کہ امریکہ کو اس بات کا پورا یقین ہے کہ یکم ستمبر سے قبل افغانستان میں قیام امن کے تعلق سے کوئی نہ کوئی معاہدہ ضرور کیا جائے گا۔ اب تک یہ بھی واضح نہیں ہوا ہے کہ جن امریکی فوجیوں کی موت ہوئی ہے، وہ جنگ میں لڑتے لڑتے مارے گئے یا پھر کوئی اور وجہ تھی۔ امریکہ، افغانستان میں گزشتہ 18 سالوں سے حالت جنگ میں ہے جبکہ امریکہ نے طالبان کے ساتھ بھی قیام امن کیلئے بات چیت کے کئی مرحلے طئے کئے ہیں، تاہم اب تک قیام امن کو قطعیت نہیں دی جاسکی۔ امریکی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ مہلوک فوجیوں کی شناخت اس وقت تک منظر عام پر نہیں لائی جائے گی جب تک ان کے ارکان خاندان کو ان کی ہلاکت کے بارے میں مطلع نہیں کردیا جاتا۔