کابل ۔22اپریل افغانستان میں گزشتہ رات ہونے والے متعدد حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 27اہلکار ہلاک ہو گئے۔ چہارشنبہ کے دن حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں واقع مختلف چیک پوسٹوں پر کیے گئے ان حملوں کے نتیجے میں چار شہری بھی لقمہ اجل بنے۔ حکام نے ان حملوں کی ذمہ داری طالبان جنگجوؤں پر عائد کی ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی طالبان اپنے حملوں میں تیزی لے آتے ہیں تاہم اس مرتبہ اس حوالے سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ امریکا اور طالبان کے مابین ہونے والی حالیہ ڈیل میں جنگجوؤں نے اپنی کارروائیوں کو ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔