کابل 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دو صوبوں میں سکیورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان جھڑپوں میں 15 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ اس حملے میں سات پولیس اہلکاروں کی بھی موت ہو گئی ہے ۔حکام نے ان جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے جمعہ کویہ بات بتائی۔غزنی کی صوبائی حکومت کے ترجمان حارف نوری نے بتایا کہ طالبان نے خوگیاني ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا جس میں تین پولیس اہلکاروں کی موت جبکہ چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔اس کے علاوہ جنوبی قندھار صوبے میں ایک سیکورٹی چوکی پر طالبان کے جنگجووں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں چار پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 11 طالبان کے جنگجو ہلاک ہوئے ۔ان حملوں میں چار دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
