کابل : افغانستان کے صوبے بدخشاں میں دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا صوبہ بدخشاں کے شہر فیض آباد میں ہوا، موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
بحر ہند کے ساحل تنزانیہ پر کشتی الٹنے سے 5 افراد ہلاک
دارالسلام : تنزانیہ کے بحر ہند کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 5 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ تانگا کے علاقے میں پنگانی جانے والی کشتی سے گرنے اور ڈوبنے والے 5 افراد کی لاشیں کینیا کے ممباسا کے ساحل سے برآمد ہوئی ہیں۔پنگانی کے علاقائی کمشنر موسیٰ کیلاکالا کا کہنا ہے کہ ہم اس واقعے کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے کینیا کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔