افغان پولیس نے مغویہ تاجر کو آزاد کرا لیا

   

کابل۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس نے ایک مغویہ تاجر کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے ہفتہ کے روز بتایا کہ گزشتہ سہ پہر پولیس ضلع 12 میں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مغویہ تاجر کا سراغ لگا کر اسے رہا کرا لیا ہے۔اغوا کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔افغان پولیس نے پیر کو مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع بہسود میں بھی ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرایا تھا۔نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر جمعرات کے روز کابل میں ایک طبی اہلکار کو بھی اغوا کیا ہے۔