افواہوں سے پولٹری صنعت کو بھاری نقصان:گری راج

   

نئی دہلی6مارچ(سیاست ڈاٹ کام )گوشت خوری سے کورونا وائرس کے پھیلنے کی افواہوں سے ملک کے پولٹری ،گوشت اور ماہی پروری کی صنعت کو بھاری نقصان ہوا ہے اور اس سے تقریباً دس کروڑ لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے ہیں۔مویشی پروری ،ڈیری اور ماہی پروری کے وزیر گری راج سنگھ اور اسی محکمے کے وزیرمملکت سنجیو کمار بالیان نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے کہا کہ میڈیا کے ذریعہ سے انڈا اور مرغے کا گوشت کھانے سے کورونا وائرس کے پھیلنے کی افواہیں پھیلائی گئی ہیں جبکہ سائنسی تجربات میں یہ ثابت نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انڈا،گوشت اور مچھلی انسانی صحت کے لئے پوری طرح سے کھانے کے قابل ہیں اور اس کے کھانے سے لوگوں کو 35فیصد پروٹین ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولٹری صنعت گروپوں کی تنظیموں کے مطابق اس صنعت کو ہرروز 150000سے 20000کروڑ روپے کا نقصان ہورہاہے ۔