نئی دہلی4جون (سیاست ڈاٹ کام ) انڈین فارمرس فرٹیلائزرس کوآپریٹو (افکو) نے ملک میں تمام کسانوں کے لئے ‘ایک ملک ایک منڈی’ نظام نافذ کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ افکو کے منیجنگ ڈائریکٹر ادے شنکر اوستھی نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ زراعتی پیداوار منڈیوں کے نظام کے خاتمے کے ساتھ اجارہ داری ختم ہوگئی ہے اور اس سے کسانوں کو اپنی پیداوار کی بہتر قیمت مل سکے گی۔ اب کسان ملک کے کسی بھی حصے میں اپنی پیداوار فروخت کرسکیں گے ۔ دیہی ہندوستان کے مفاد میں یہ ایک مثبت فیصلہ ہے۔