حیدرآباد۔/9 مئی، ( سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے دعویٰ کیا کہ انٹر میڈیٹ نتائج میں اقامتی جونیر کالجس کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ رہا ہے۔ کے ایشور نے کہا کہ اقامتی جونیر کالجس میں 92 فیصد طلبہ نے امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کی جبکہ خانگی جونیر کالجس میں 63 فیصد نتائج رہے۔ سوشیل ویلفیر کالجس میں 89 فیصد اور بی سی اقامتی جونیر کالجس میں 87 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ کستوربا گاندھی ودیالیہ میں 77 فیصد، قبائیلی جونیر کالجس میں 84 فیصد اور سرکاری جونیر کالجس میں 54 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ سرکاری اقامتی کالجس میں بہتر نتائج ثبوت ہیں کہ حکومت کمزور طبقات میں تعلیم کو عام کرنے سنجیدہ ہے۔ر