ریاض ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ان بیرونی ممالک کے افراد خاندان کی فیس میں ایک ماہ کی معافی کی منظوری دی ہے جن کے اقامے ختم ہوگئے ہیں، اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ حسب ضرورت مزید ایک ماہ کی فیس میں بھی معافی ہوسکتی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کورونا بحران سے متاثر ہونے و الے شعبوں، اداروں اور افراد کی مالی امداد میں توسیع کی بھی منظوری دیدی ہے۔ کورونا بحران کے آغاز میں متاثرہ اداروں اور افراد کے لیے جس امداد کی منظوری دی گئی تھی اس میں مزید توسیع کی جائے گی تاکہ اس سے پوری طرح استفادہ کیا جائے۔