سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے چہارشنبہ کے روز اپنے بیٹے عمر عبداللہ کے جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ یہ کانٹوں کا ‘تاج ہے اور اللہ لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے میںاُن کی مدد کرتے۔اپنے دادا سے متاثر ہو کر عمر عبداللہ کے بیٹے ظہیر عبداللہ نے کہا کہ نئی حکومت کی پہلی ترجیح ریاست کا درجہ بحال کرنا ہے۔فاروق عبداللہ نے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (SKICC) میں حلف برداری کی تقریب کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ ریاست چیلنجوں سے بھری ہوئی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ حکومت وہی کرے گی جس کا اس نے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا۔ یہ کانٹوں کا تاج ہے اور اللہ انہیں (عمر) کی کامیابی عطا فرمائے اور وہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں۔ یہ میرا پیغام ہے۔ظہیر عبداللہ نے کہاکہ ریاست کے بعد، آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے ہماری حقیقی جدوجہد شروع ہو جائے گی۔آرٹیکل 370 ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔عمر عبداللہ 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں پہلی منتخب حکومت کی قیادت کر رہے ہیں۔ 2019 میں سابقہ ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔جموں و کشمیر کا 2019 میں دفعہ 370 ختم کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد عوام نے بی جے پی حکومت کی واپسی کے سارے راستے مسدود کرنے کا مصمم ارادہ کرلیا تھا۔ الیکشن کے اعلان کے بعد ہی یہ واضح ہونے لگا تھا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی، چاہے لاکھ کوشش کرلے، کامیاب نہیں ہوسکتی اور ہوا بھی وہی۔