بی آر ایس کی ریاست بھر میں دیکشا دیوس ، کے ٹی آر کا طنزیہ خطاب
حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ اقتدار یقینا کانگریس کے پاس ہوگا مگر عوام کا پیار و محبت اور ہمدردی بی آر ایس کے سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر کے ساتھ ہے ۔ بی آر ایس پارٹی تلنگانہ میں آج دیکشا دیوس کا اہتمام کررہی ہے ۔ کریم نگر کے الگنور چوراستہ پر منعقدہ دیکشا دیوس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں ایک مرتبہ پھر دوسری تحریک چلانے کا وقت آگیا ہے ۔ تلنگانہ تحریک میں کے سی آر کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ عہدوں کی پرواہ کئے بغیر کے سی آر نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کی جدوجہد کی ۔ کے سی آر کسی ایک شخصیت کا نہیں ہے بلکہ تحریک کا نام ہے ۔ جنہوں نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے علحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کیا ہے ۔ تلنگانہ تحریک سے دوری اختیار کرنے والے بلکہ تحریک کو سبوتاج کرنے کی سازش کا حصہ بننے والے آج تلنگانہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے تلنگانہ کی تاریخ سے کے سی آر کا نام و نشان مٹا دینے کی باتیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے بلراست چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ سونیا گاندھی کی جانب سے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل نہ دینے پر نامپلی درگاہ کے سامنے بھیک مانگتے رہنے کا ریمارکس کرتے ہوئے کے سی آر ان کے ارکان خاندان کی توہین کی جارہی ہے ۔ ریونت ریڈی آج خوش قسمت ہے کیوں کہ اقتدار ان کے پاس ہے ۔ مگر تلنگانہ عوام کا پیار محبت کے سی آر کے ساتھ ہے ۔ کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے موقع پر 6 گیارنٹی کے ساتھ 420 عوام سے وعدے کئے ۔ ہتھیلی میں جنت دکھائی گئی ۔ اقتدار کے ایک سال مکمل ہونے کے باوجود ان وعدوں کو پورا کرنے میں حکومت ناکام ہوگئی ۔ کانگریس حکومت کی کارکردگی سے سماج کا کوئی بھی طبقہ مطمئن نہیں ہے ۔ یہاں تک کے اسکولی طلبہ خودکشیاں کرنے کے لیے مجبور ہورہے ہیں ۔ ہاسٹلس کا کھانا کھانے والے طلبہ ہاسپٹلس سے رجوع ہورہے ہیں ۔ آٹو ڈرائیورس ، کسان ، بافندے خود کشی کررہے ہیں مگر حکومت ایک سالہ جشن منا رہی ہے ۔۔ 2