ممبئی 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی صدر شردپوار نے آج کہاکہ ملک میں اقلیتی طبقہ کے افراد بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے خواہاں ہیں اس لئے اُنھوں نے شیوسینا کے ساتھ این سی پی کے اتحاد پر کوئی اعتراض نہیں کیا ہے۔ اقلیتوں کو شیوسینا کے ساتھ کوئی شکایت نہیں ہے بلکہ بی جے پی کو ہی مہاراشٹرا میں اقتدار سے دور رکھنا چاہتی تھیں۔ شیوسینا اور بی جے پی نے گزشتہ سال اکٹوبر میں مل کر اسمبلی انتخاب لڑا تھا لیکن نتائج کے بعد چیف منسٹر کی کرسی کے مسئلہ پر دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور این سی پی ۔ کانگریس کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے شیوسینا نے حکومت تشکیل دی تھی۔