واقعہ پر حضور آباد میں سنسنی ، پولیس نے مفرور طلبہ کو والدین کے حوالے کیا
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : کریم نگر ضلع کے حضور آباد کے اقلیتی اقامتی اسکول میں زیر تعلیم چار طلباء اقامتی اسکول سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہونے کے بعد اچانک اسکول میں ہلچل و سنسنی پھیل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ورنگل اربن ضلع ونگارا موضع میں واقع پی وی نگر سے تعلق رکھنے والے طلباء شیخ اختر ، شیخ رفیع ، شیخ عزرائیل اور شیخ شکیل ، حضور آباد اقلیتی اقامتی اسکول میں نویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں ۔ گذشتہ دن اسکول کی دیوار سے کود کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ اس بات کی جیسے ہی پرنسپال اسکول مسٹر تروپتی ریڈی کو اطلاع ملی ۔ انہوں نے طلباء کے والدین اور پولیس کو مطلع کیا ۔ جس پر طلباء دوبارہ اسکول واپس ہوئے ۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ اسکول کے سی سی کیمروں کے فوٹیج کا سرکل انسپکٹر پولیس شریمتی مادھوی نے جائزہ لیا ۔۔