اقلیتی اقامتی جونیئر کالج ظہیرآباد میں مفت اور معیاری تعلیم کے مواقع

   

NEET کوچنگ کیلئے شاہین ادارہ جات بیدر کے ماہر لکچررس کی خدمات حاصل : پرنسپل

ظہیرآباد ۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و کالج ظہیرآباد پرنسپل کلیم صدیقی جمیل کی اطلاع کے مطابق جاریہ تعلیمی سال جماعت پنجم تا ہشتم اور انٹرمیڈیٹ میں داخلے جاری ہیں ۔ طلباء کو رہائشی سہولت یونیفارم ، کتابیں ، نوٹ بکس کا مفت نظم رہے گا ۔ طلباء کو کھیلنے کیلئے وسیع اور کشادہ میدان جملہ 19 ایکڑ اراصی پر مشتمل اسکول و کالج کیلئے علحدہ علحدہ عمارتوں کا نظم ہے ۔ طلباء کو مسابقتی امتحانات کی تیاری کیلئے 100 سو سے زائد کمپیوٹرس اور کشادہ لیاب اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور پروجیکٹر کا انتظام ہے ۔ طلباء کو مختلف عنوانات پر مشتمل کتابیں اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کیلئے لائبریری کا انتظام اور اردو تلگو انگریزی تینوں زبانوں کے اخبارات کا نظم اور طلباء کو مسابقتی امتحانات کی تیاری کیلئے جنرل نالیج کا ایک پیریڈ مختص کیا گیا ہے ۔ طلباء کو پی ای ٹی اور پی ڈی کی نگرانی میں کھیل کود کی تربیت جہاں قومی سطح اور ریاستی سطح کے کھلاڑیوں کو تیار کیا گیا ہے ۔ طلباء کو NEET اور NDA کی کوچنگ اور اسٹیڈی میٹریل مفت فراہم کیا جارہا ہے ۔ ہندوستانی فوج میں آفیسرس کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے مسابقتی امتحان NDA قومی سطح پر منعقد کیا جاتا ہے ۔ جس کی مفت کوچنگ انیس ڈیفنس اکیڈیمی پونہ مہاراشٹرا کی نگرانی میں ماہر اور تجربہ کار ، تربیت یافتہ لکچررس کے ذریعہ دی جارہی ہے ۔ میڈیکل کورسیس میں داخلے کیلئے قومی سطح پر NEET اہلیتی امتحان منعقد کیا جاتا ہے ۔ جس کی کوچنگ شاہین ادارہ جات بیدر کے ماہر اور تجربہ کار اور تربیت یافتہ لکچررس کی نگرانی میں ہو رہی ہے ۔ واضح رہے کہ اقلیتی اقامتی ادارہ جات سوسائٹی حیدرآباد کے تحت ظہیرآباد الگول اقلیتی اقامتی جونئیر کالج بوائز کو سنٹر آف ایکسلنس کا درجہ دیا گیا ہے ۔ جس میں قومی سطح کا امتحان NEET اور NDA کی کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ تمام کورسیس میں داخلے انٹرنس ٹسٹ کی بنیاد پر ہوں گے ۔ داخلے کی آخری تاریخ 11 اپریل مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9121036974، 9502583721 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔