حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر حیدرآباد محمد الیاس احمد کے مطابق تلنگانہ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کی جانب سے گروپ امتحانات، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ، بینکنگ اور دیگر شعبہ جات میں تقررات سے متعلق مسابقتی امتحانات کیلئے چار ماہ کا بنیادی فاؤنڈیشن کورس منعقد کیا جارہا ہے۔ فاؤنڈیشن کورس کی اقلیتی امیدواروں کو مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ مسلم ، کرسچین، سکھ، جین، بدھسٹ اور پارسی طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدوار داخلہ کے اہل ہیں۔ فاؤنڈیشن کورس کی مفت کوچنگ کیلئے 15 فروری تک درخواستیں دفتر تلنگانہ میناریٹیز اسٹڈی سرکل‘ تھرڈ فلور جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فاؤنڈری میں داخل کی جاسکتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔ فاؤنڈیشن کورس کے تحت گروپ 1،2، 3 ، 4 کے علاوہ ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ، ایس ایس سی، بینکنگ اور دیگر اداروں کے مسابقتی امتحانات کی مفت کوچنگ دی جائے گی۔1