صدر نشین طارق انصاری آج اپنی نئی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کریں گے
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن طارق انصاری آج بروز ہفتہ دن کے 11-30 بجے حیدرآباد واٹر ورکس کی بلڈنگ میں چوتھی منزل پر واقع کمیشن کے آفس پر اپنی ذمہ داریوں کا جائزہ لیں گے ۔ اس تقریب میں وزراء بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کے علاوہ دوسرے قائدین شرکت کریں گے ۔ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے طارق انصاری نے بتایا کہ کمیشن کے دروازے تمام اقلیتوں کے لیے کھلے رہیں گے ۔ کمیشن اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے بے باک انداز میں کام کرے گا ۔ اقلیتوں کی نا انصافیوں کے خلاف ٹھوس انداز میں کام کریں گے ۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے جو بھی اختیارات ہے اس کا بھر پور استعمال کریں گے ۔ اقلیتیں ہر سطح پر ان سے ہونے والی نا انصافیوں کو لے کر کمیشن کے دفتر پر دستک دے سکتے ہیں ۔ اقلیتوں کی بہت بڑی ذمہ داری ان کے حوالے کرنے پر طارق انصاری نے چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ اس کو بخوبی نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے حکومت کے مختلف محکمہ جات سے تال میل برقرار رکھتے ہوئے کام کریں گے ۔۔ن