اقلیتی گروکل گرلز اسکول کی 14 سالہ طالبہسیڑھیوں سے گرکر فوت

   

حیدرآباد 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے سنگاریڈی ضلع میں واقع ظہیرآباد منڈل کے بوجین پلی میں اقلیتی گروکل گرلز اسکول میں 14 سالہ لڑکی سیڑھیوں سے پھسلنے کی وجہ سے گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق جمالیہ کالونی ظہیرآباد کی 14 سالہ سعدیہ جو نویں جماعت کی طالبہ تھی، رات کے کھانے کے بعد وہ اپنے کمرے میں واپس ہورہی تھی کہ اتفاقی طور پر پیر پھسلنے سے سیڑھیوں سے گرگئی جسے فوراً دواخانہ منتقل کیا گیا۔ ظہیرآباد کے دواخانہ میں ابتدائی علاج کے بعد سعدیہ کو حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکی۔ (ش)